35

ٹرین نے نوجوان کو کچل ڈالا ‘ ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سڑک عبور کرتے ٹرالہ کی زد میں آ کر خاتون جبکہ ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا’ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر تھانہ کھرڑیانوالہ کے قریب 72 رب باہمنی والا کی رہائشی 29 سالہ یاسمین زوجہ عمر خطاب پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گئی، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ نشاط آباد محلہ گارڈن کا رہائشی 43 سالہ عبدالرحمان ولد سکندر شاہ جھمرہ روڈ پر نشاط آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پٹڑی عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین کی ٹکر لگنے سے بری طرح لہولہان ہو کر گر پڑا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر فوری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں