فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ایجنٹ نے شہری کو پولینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 10لاکھ ہتھیا لئے’ بیرون ملک بھجوایا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق حسیب شہید کالونی کے رہائشی مرزا محمد یوسف نے بتایاکہ اس کے واقف کار ایجنٹ فیصل عثمان سکنہ راولپنڈی نے بتایا کہ اسکے پاس پولینڈ کے ویزے آئیں ہیں، اپنے بیٹے محمد عامر کو پولینڈ بھجوا دو جس پر 10 لاکھ طلب کیا تو اس کو رقم اور پاسپورٹ دیا۔
