چنیوٹ(نامہ نگار )ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی ٹریکٹر ڈرائیور عزیز موقع پر جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق چنیوٹ سرگودھا روڈ پر کوٹ اسماعیل پل کے قریب ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آ گئی جس کی وجہ سے ٹریکٹر ڈرائیوریو موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور کی شناخت 40 سالہ عزیز کے نام سے ہوئی جو خوشاب کا رہائشی ہے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی۔
