31

ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی ‘ ایک شخص جاں بحق

کمالیہ(نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ مل موڑ کے قریب گنے سے لدی ٹرالی کا سٹیرنگ اچانک جام ہو گیا جس سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو گئی۔ ٹریکٹر پر سوار ٹریکٹر مالک مبشر نامی شخص نے جان بچانے کی غرض سے چھلانگ لگائی تو اسی وقت ٹرالی الٹ گئی جس سے وہ ٹرالی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کرین کے ذریعے اڑھائی گھنٹے کی لگاتار کوششوں کے بعد ٹرالی کو سیدھا کیا اور ٹرالی کے نیچے آکر ہلاک ہونے والے ٹرالی مالک مبشر کی نعش کو نکال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں