گوجرہ(نامہ نگار)مونگی بنگلہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر242گ ب نور پور بستی کا بشیراحمد اور اس کی اہلیہ یاسمین موٹر سائیکل پر اپنے بیمار بیٹے کو لے کر علاج معالجہ کیلئے مونگی بنگلہ آئے ہو ئے تھے اپنے بچے کی دوائی لے کر واپس گائوں کیلئے موٹر سائیکل پرسوار ہو کر روانہ ہو ئے تو نہرگوگیرہ برانچ کے پل مونگی بنگلہ پر اچانک خاتون گنے سے لدی ہو ئی ٹریکٹر ٹرالی سے الجھ کرنیچے گر گئی جو ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر جائے حادثہ سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔مونگی بنگلہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔
27