38

ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن پر وحشیانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ہمایوں ٹائون کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے کاغذات مانگنے پر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی پھاڑ دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن نعیم اسلم نے بتایا کہ جلوی مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کو روکا تو ڈرائیور بھاگ نکلا، ہمایوں ٹائون پل کے قریب روک کر کاغذات طلب کئے تو اس نے اپنے ساتھیوں رفاقت’ چاند وغیرہ کو بلا لیا اور اسکو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی پھاڑ دی، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک بھی موقع پر پہنچے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں