61

ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیورگنوں تلے دب جانے سے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے گنوں تلے دب کر ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوآنہ کا رہائشی 32سالہ ڈرائیور عبدالرحمن ولد شیر محمد گنے سے لوڈ ٹرالی لیکر شوگر مل جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ تاندلیانوالہ بائی پاس لنڈا پل کے قریب پہنچا تو ٹرالی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے گنے اس پر آ گرے، ڈرائیور گنوں تلے دب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گنوں تلے دبے ڈرائیور کو باہر نکالا تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا، جس پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں