ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر 11 ارب روپے کے “لائیوسٹاک پیکیج” کے تحت لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعد ہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مرحلہ 15مئی سے 15 جون 2025تک جاری رہے گا، جس سے صوبے بھر کے ہزاروں مویشی پال کسا ن مستفید ہوں گے۔ضلعی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حنا ظفر کی نگرانی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ر جسٹر یشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس مرحلے میں لائیو سٹاک کارڈ رکھنے والے کسانوں کو 30 فیصد رقم کیش نکلوانے کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر خریدنے کی بھی اجازت ہوگی۔پروگرام کے تحت 5 سے 20 مویشی رکھنے والے اہل کسانوں کو 1 لاکھ 35 ہزار سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جن کی واپسی کی مدت 6 ماہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ سود کی شرح صفر فیصد ہے۔اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہو، شناختی کارڈ، فعال موبائل سم رکھتا ہو، کریڈٹ ہسٹری صاف ہو، اور اس کی تصدیق نادرا، نیکٹا اور ای سی آئی بی سے مکمل کی جائے۔رجسٹریشن کے خواہشمند افراد PLC
