75

ٹوبہ میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام دھڑلے سے فروخت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ وگرد نواح میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام دھڑلے سے فروخت جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفسران عوام کے ٹیکسوں سے خرید کردہ سرکاری گاڑیوں میں سیر وتفریح میں مصروف فوڈ اتھارٹی کا عملہ جعلی سازی پر خاموش تماشائی بن کر رہ گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی والے صرف فوٹو سیکشن تک محدود شہری ان بوگس جعلی مصالحہ جات کے استعمال سے موذی بیماریوں میں مبتلا ہوناشروع ہوگے شہریوں کا فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میعار اور مقدار کی چیکنگ کرنے کا مطالبہ سرخ مرچ ہلدی گرم مصالحہ ہلدی خشک دھنیہ کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل کا رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت جا ری ہے ملاوٹ مافیا نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لیے دکانوں کے پیچھے گودام قائم کر رکھے ہیں ان غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹل مالکان سستے داموں میں خرید کر چٹ پٹے شوارمے پکوڑے سموسے جیسے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہریوں کی بڑی تعداد معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں