27

ٹوبہ میں پاک فوج کے شہداء کیلئے شجرکاری مہم جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ پاک فوج کے شہیدوں کے لئے جاری شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے شجرکاری مہم میں سماجی تنظیم ھیپی لائف سوشل ویلفیئر آرگنایزیشن کی جانب سے ایک درخت شہید کے نام سے جاری شجر کاری مہم کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے احاطے میں سو سے زائد سایہ دار اور پھل دار پودے لگائے گئے شجر کاری مہم میں محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی دائریکٹر رائے عبد الشکور ، ادارہ کے ڈایریکٹر سلطان محمود، علی حیدر محمد عمران ْ عدنان ،ملک محمد امین ، میڈیم روبینہ ، میڈیم سعدیہ، سپرپروایزر عبدالمطلب ، ورکرز خواتین، طالبات سمیت شہریوں نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ رائے عبد الشکور نے کہا کہ شجر کاری مہم سے نہ صرف ماحولیاآتی آلودگی کا خاتمہ ہو گا بلکہ پاک فوج کے شہیدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے شجر کاری مہم کے اختتام پرآگاہی کیلئے واک کی گی اور پاکستان کی سلامتی امن ترقی اور شہدا کیلئے خصوصی دعا مانگی گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں