45

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست جاری

کمالیہ(نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق مہر صابر سیال فوکل پرسن لوکل گورنمنٹ تحصیل کمالیہ نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست شیڈول کے مطابق جاری کردی ہیں۔جس کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیہی اور شہری یونین کونسلز کی کل تعداد 87 ہے۔جس میں 67 دیہی اور 20 شہری یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔تحصیل کمالیہ کی شہری آبادی 145757 کے 84 بلاکس کی 6 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔جبکہ تحصیل کمالیہ کی دیہی آبادی 226253 کے 211 بلاکس کی 9 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2023 سے 23 جنوری2023 تک اس حلقہ بندی پر اعتراضات داخل کروائے جا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں