26

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سبزی وفروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے داموں سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہنا تھا کہ منڈیوں کی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری کردہ ریٹس کے مطابق اشیا ء ضروریہ میسر ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ نیلامی کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں اور ان کو واضح کیا کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوکانداروں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں