72

ٹوبہ پولیس نے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)تھانہ رجانہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ رجانہ 350 گ ب سٹاپ کے قریب مین رجانہ روڈ پر علی اسد عباس نامی لڑکے کا قتل ہو گیا ہے،اس اطلاع پر اے ایس پی صدر محمد فہیم معہ ایس ایچ او تھانہ رجانہ محمد حسن ایس آئی و ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے، جہاں پر مقتول علی اسد کی بیوی اقرا بی بی نے بتلایا کہ ہم دونوں میاں بیوی بسواری موٹر سائیکل اپنے سسرال کے گھر رجانہ سے واپس اپنے گھر295گ ب3مرلہ سکیم آ رہے تھے کہ350گ ب کے قریب میرا موبائل فون سڑک پر گر گیا میں موبائل فون اٹھانے کے لیے گئی اسی اثنا میں 3کس نا معلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار آئے جنہوں نے علی اسد کو فائر مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے, مقتول کی بیوی اقرا بی بی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان جاتے ہوئے اس کی سونے کی بالیاں بھی اتار کرلے گئے ہیں۔وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر78/24 بجرم/392 302ت پ تھانہ رجانہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں