38

ٹک ٹاک بنانے کے دوران کار الٹنے سے راہگیر ہلاک

دادو(نامہ نگار)دادو میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران کار الٹنے سے راہگیر کی ہلاکت کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کا مقدمہ سیشن جج کے نوٹس لینے پر پولیس نے درج کرلیا، تھانہ اے سیکشن پر متوفی گلزار عمرانی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں کار ڈرائیور اللہ بچایو عرف سوز بھنڈ کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق پانچ روز قبل تیز رفتار کار کی ٹکر سے بھائی کی موت واقع ہوئی، تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں