53

ٹھاکر برادران مسلم لیگ(ن)کا اثاثہ ہیں

فیصل آباد (پ ر) ٹھاکر برادران مسلم لیگ (ن) کا وہ اثاثہ ہے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی سے وفا کی ہے’ حالات جیسے بھی ہوں شعیب ٹھاکر اور مبشر ٹھاکر نے قائدین کی ہر کال پر لبیک کہا ہے’ یہی وجہ ہے کہ قائدین بھی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 116 مسلم لیگ (ن) رانا احمد شہریار خاں نے ٹھاکر برادران کی طرف سے حرم کلاتھ مارکیٹ میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر خواجہ اسد اعجاز منا’ چوہدری نعیم’ بابر جٹ’ عثمان چھماں’ ضیاء المصطفیٰ’ رانا اظہر و دیگر تاجر رہنمائوں سمیت مارکیٹ کے دکانداروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ رانا احمد شہریارخاں نے کہا کہ ٹھا کر برادران میرے وہ دست و بازو ہیںجنہیں میں کئی بار آزما چکا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ لوگ ہر بار آزمائش پر پورا اترے ہیں اور پارٹی کو فعال کرنے اور نوجوانوں کا پارٹی میں لانے کیلئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں’ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے حرم کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری رانا شعیب ٹھاکر نے کہا کہ رانا احمد شہریار ہمارا بھائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں