32

ٹھیکریوالا میں ڈاکو راج’ اہل علاقہ پریشان

ٹھیکریوالا(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالا کا علاقہ ڈاکوئوں کی آماجگاہ بن چکا مسلح ملزمان دن دیہاڑے لوٹ مار کرنے لگے اس کے باوجود پولیس مسلح گروہ کو گرفتار کر سکی نہ کسی واردات کا سراغ لگا سکی ان خیالات کا اظہار راہنما جماعت اسلامی میں زمان ‘ رانا منیر احمد’ ندیم حیدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ تین ماہ قبل رات گیے دس مسلح ڈاکووں نے گھر میں میں گھس کر 35لاکھ کی نقدی و زیوارت لوٹ لیے چند دن بعد مین شاہراہ جھنگ رود اڈا سدھار میں دن دیہاڑے کار سوار نوجوان شعیب نامی نوجوان نے 19لاکھ چھین کر فرار ہو گیے اس کے دو روز بعد ہی صبح سویرے منڈی کے قریب مانشااللہ کریانہ سٹور سے پونے دو لاکھ کی نقدی و سامان لوٹ لیا گیا اور اب دو روز قبل رات گئے پولیس کی نیلی بتی لگائے کار سوار مسلح ڈاکوئوں نے تالے تور کر ایک بار پھر مانشااللہ کریانہ سٹور سے 8لاکھ کا سامان لوٹ لیا متاثرین نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو دندناتے گھوم رہے ہیں ہم سے ہماری جمع پونجی چھینی جا رہی ہے مسلح ملزمان نے علاقہ کو علاقہ غیر بنا رکھا ہے اور پولیس ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود پولیس کا روائتی طریقہ کار ملزمان کے لیے کار آمد ثابت ہو رہا ہے پولیس کی مجرمانہ غفلت لاپروائی سے ڈاکو گینگ آزادانہ گھوم رہے ہیں موٹر سائیکل اور کار سوار گینگ نے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے مگر پولیس شائد کسی بڑے واقعہ کے انتظار میں ہے پولیس نے دو ہفتے کے اندر ملزمان گرفتار نہ کیے تو سی پی او آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں