لاہور(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ سے قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس کے معیار کو سخت کر دیا، ان فٹ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کی کچھ شرائط سے استشنی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کو سخت فٹس ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ ٹیسٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا گیا ہے اور سخت فٹنس کی وجہ سے قومی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں جبکہ فٹنس ٹیسٹ کے سخت معیار کو پورا کرنے کے لیے کھلاڑیوں تیاری شروع کردی۔ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کردیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے۔
10