25

ٹیم میں نام آنے پر اعظم خان کا دلچسپ انداز میں جذبات کا اظہار

یو اے ای میں افغانستان کے خلا ف میچز کیلئے قومی ٹی20 اسکواڈ میں نام آنے پر اعظم خان حیران ہوگئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں اعظم خان بھی شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم میں نام شامل ہونے پر وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے ٹوئٹر پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے ۔اعظم خان نے اپنے ٹوئٹ میں ایک میم شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا،انہوں نے میمز کی ایک پرانی وائرل تصویر شیئر کی ہے ، جس پر لکھا ہوا ہے”میری سلیکشن ہوگئی ہے” ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ اس وقت میری کیفیت بھی ایسی ہے ۔چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں