سرگودھا (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور اسے اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سرگودھا میں میڈیکل کالج کیساتھ 500 بستر پر مشتمل نئے ہسپتال کے قیام کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے دوسری طرف میڈیکل کالج سرگودھا کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے بھی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے جبکہ سول ہسپتال سرگودھا کو اپ گریڈ کرکے یہاں پر مزید سرجن تعینات کرنے کے علاوہ جدید مشینری فراہم کرنے کیلئے بھی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ سرگودھا ہسپتال کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے دوسری طرف حکومت نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کو ڈسٹرکٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا درجہ دینے کی ہدایت کردی ہے مولا بخش ہسپتال میں مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
