فیصل آباد(پ ر) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز سیکٹر کو اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے سمیت نت نئے ڈیزائن متعارف کرانا ہوں گے ،ملکی برآمدات کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے اور اس شعبے میں سب سے زیادہ ویلیو ایڈیشن نٹ و یئر اور گارمنٹس کے سیکٹر میں ہوتی،اگرچہ فیصل آباد میں بے شمار چھوٹے ودرمیانے درجے کے ہوزری یونٹس موجود ہیں مگر وہ محدود مالی وسائل کی وجہ سے نہ تو اپنی کوالٹی کو بہتر بنا رہے اور نہ ہی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرایس ایم ای سیکٹر کو مناسب آگاہی، رہنمائی اور مدد دی جائے تو وہ پاکستانی برآمدات میں قابل قدر اضافہ کر سکتا ہے۔
