57

ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے 9لاکھ نان فائلرز کی نشاندہی

اسلام آباد (بیوروچیف)نگران حکومت نے سالانہ ٹیکس ہدف میں ممکنہ شارٹ فال سے بچنے کی حکمت عملی بناتے ہوئے منی بجٹ لانے کیلئے ہنگامی پلان تیارکرلیا۔جس سے حکومت کو ماہانہ 18ارب اور5ماہ میں90رب روپے آمدن متوقع ہے۔ نئے ٹیکس پلان کے تحت حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں ری ٹیلرز کی رجسٹریشن کیلئے ڈورٹوڈور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ری ٹیل، پراپرٹی اورتعمیرات کے شعبوں سے زیادہ ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔ کسی شعبے کونئی ایمنسٹی اسکیم یا ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق ویب سائٹس سمیت ڈیجیٹل مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں