سرگودھا (بیوروچیف ) چیف کمشنر انکم ٹیکس سرگودہا ریجن خورشید احمد خان مروت نے کہا ہے کہ ہزار فٹ سے چھوٹی دکانیں پی او ایس سے استثنیٰ،تمام بیکریز اور موٹر ویز سروس ایریا کو بھی نیٹ میںلایا جائے گا،ٹیکس کے بغیر ملک کی ترقی م مکن نہیں۔ریجنل آفس نے وصولی کا ٹارگٹ مکمل کر لیا۔ٹیکس کی چوری میںملوث کسی اہلکار سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پی او ایس ایک ایسا سسٹم ہے جس کے زریعے تمام کاروبار کو قومی ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔اور شہریوں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس قومی خزانے تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہزار مربع فٹ پر موجود دکانوں ،دو ہزار فت فرنیچر شو رومز پے پوائنٹ آف سیل نصب کیا جا رہا ہے جبکہ ہزار فٹ سے چھوٹی دکانوں کو استثنیٰ ہو گا۔جبکہ تین سو فٹ کی جیولرز شاپس ،اور تمام بیکریز پر بھی یہ سسٹم نصب کیا جائے گا۔اس کے علاوہ موٹرویز سروس ایریاز میں بھی پی او ایس کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔
32