28

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے کو جدید بنانے میں کوریا پاکستان کی رہنمائی کررہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پاک کوریا ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ریسرچ سنٹر کو 7.12ملین یو ایس ڈالر کی گرانٹ ایک بروقت اور اہم فیصلہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکنکل ٹیکسٹائل کے شعبے میںمزید جدت لانا اور تحقیقی و تجرباتی مقاصد حاصل کرنے میں پاکستان کی صنعت کو رہنمائی مہیا کرنا ہے۔ اس سے لوکل ٹیکسٹائل انڈسٹری اور پاکستان کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار یہاں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے کوئیکا کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر جے ہے ییون) (Je He Yeon نے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کے یہ گرانٹ کورین گورنمنٹ کی طرف سے ایشیا کا پہلے ٹیکنیکل ریسرچ سنٹر جو کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم ہے کو مزید جدید مشینری اور انفراسٹرکچر ، فیکلٹی اور انڈسٹری کی ٹریننگ کے لیے دی جا رہی ہے۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کرنے کے لیے پاکستان کی اکانومی کو ہائی ٹیک ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف لے جانا ہو گا جس سے طب، سپورٹس، کنسٹرکشن اور آٹو موبائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن ہو گی۔ بعدازاں انہوں نے وزارت وفاقی تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور کوئیکا پاکستان کے کردار کو سراہا اور کورین گورنمنٹ کے فنڈنگ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں