24

ٹی وی چینلز کو بیہودہ نشریات بند کرنی چاہیے

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹی وی چینلز کو پانچ وقت کی اذان نشرکرنے اور بے ہودہ پروگرامات کو بندکرنے کاپابند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر بے حیائی کا سیلاب امڈ آیا ہے، جس سے معاشر ہ تباہ و برباد ہو رہا ہے، ساراسال ناچنے اور گانے والے رمضان المبارک کی نشریات میں سرپہ ڈوپٹہ اوڑھ کر شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر ایک نیاروپ دھار لیتے ہیں اور عوام کو دین سکھانے لگتے ہیں، ایسے کرداروں کی ہرصورت حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ دینی موضوعات پرجیدعلماکرام کو مدعو کیاجاناچاہئے تاکہ اسلام کاحقیقی پیغام عام لوگوں تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ تفریح کے نام پر نوجوان نسل کوایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تباہ و برباد کیاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں