30

پارٹی کی مضبوطی کیلئے کارکنوں کو گلے شکوے نظر انداز کرکے آگے بڑھنا ہے ‘ منے خان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن سے نہیں بلکہ پسِ پردہ ذرائع سے اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں جو شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے والے لیڈر صرف میاں نوازشریف ہیں ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ان کا عوام کے ساتھ دل دھڑکتا ہے۔2018 میں آر ٹی ایس بند کرکے بھی پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھی بنی گالہ میں پٹے پہنا کر حکومت بنائی گئی جس کا لانے والوں نے اعتراف بھی کر لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نہ یہ پہلے سیاسی جماعت تھی نہ آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی ورکرز کنونشن تاریخی ہو گا اور مریم نوازشریف صاحبہ کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس کا پیغام برطانیہ میں ہمارے قائد میاں نوازشریف تک جائے گا ۔ ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات میں پارٹی کارکنوں کو گلے شکوے نظر اندازکرکے ایک جذبے کے ساتھ متحرک ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ پارٹی سے اپنی وابستگی اور کمٹمنٹ ثابت کرنی ہو گی۔ حسب معمول10مارچ کو بھی ان کی قیادت میں پی پی111سے عوام اور کارکنوں کا سب سے بڑا قافلہ استقبال اور کنونشن میں شامل ہوگا۔ وہ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری کی زیرصدارت اپنے ڈیرے پر منعقدہ کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ حاجی اکرم انصاری کے علاوہ سینئر مسلم لیگی رہنماں ارشدناز، شفیق الرحمن تارڑ، ملک عثمان، رانامنور حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں