29

پارٹی کے دیرینہ کارکنان کو ساتھ لیکر چلوں گا’ملک فرحان

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی ) پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کر یم خان کنڈی کی سفارش پر ملک فرحان ا فضل د ھپ کو ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ڈ یرہ اسما عیل خان نامزد کردیا’ ملک فرحان افضل دھپ نے اپنی نامزدگی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ صوبائی صدرمحمد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے ‘پارٹی کے دیرینہ کارکنان کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔بعدازاں وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی کے میڈیا ایڈوائزر صلاح الدین نے ملک فرحان افضل دھپ کو ضلعی صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں