گوجرہ(نامہ نگار) چیئر مین پاکستان اہلسنت امن کمیٹی گوجرہ مولانا پیر خالد رضوی برکاتی نے کہاہے کہ ہماری پاک افواج ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔عوام اپنی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ کھلی جارحیت و دہشت گردی کا جواب ضروری تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج سے پیار کرتی ہے اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایران باڈر ہو ،افغانستان باڈر یا انڈیا کا باڈر ہو افواج پاکستان اپنی بھرپور صلاحیتوں سے اپنے ملک اور اپنی عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت چاق وچوبندرہتی ہے ا ور ہر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم جوانوں کی رگوں میں شامل ہے۔ اجلاس میں شریکِ معززین پیر خلیق، رانا لطیف، عبدالغفار، حاجی ارشد،قاری عمران مبارک، عطاالمصطفی نوری، دیگر شامل تھے آخر میں شہداء افواج پاکستان شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی بقا و سلامتی کی دعا ہوئی۔
