32

پاکستانی قوم نے خوف کے بت توڑ دیئے

لاہور(بیوروچیف) چیئرمین پاکستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے ، حکمر ا نوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کا میاب نہیں ہو گی۔تفصیل کے مطابق عمران خان سے پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک کی موجودہ سیا سی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی، سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں