11

پاکستانی کرکٹر یاسر عرفات جنوبی افریقہ کے بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق پاکستانی آل رائونڈر یاسرعرفات کو پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا۔یاسر عرفات کو جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔سابق پاکستانی آل رائونڈر نے لندن سے لاہور پہنچ کر جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ میرے لیے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنیکا اچھا موقع ہے، سہ ملکی سیریز کے لیے کنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے۔یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے، تجربہ کار کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے لیکن نوجوان بھی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا ریلیکس ہوتا ہے، سہ ملکی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا بھرپور موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں