28

پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر غیر قانونی قبضے ہونے لگے

اسلام آباد (بیوروچیف) پی اے سی ذیلی کمیٹی میں پاکستان اسٹیل ملز کی 344 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کا انکشاف ہوا ، مل بند ہونے کے باوجود نئے ملازمین کی بھرتی پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے گئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وجہیہ قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار اور پاکستان اسٹیل ملز2017-18 اور2018-19 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضے کیے جا رہے ہیں، مل کی 344 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے جس کی مالیت 5 ارب 16 کروڑ روپے بنتی ہے،کل 19ہزار ایکڑ اراضی ہے،سکریپ کم قیمت پر بیچنے سے پاکستان اسٹیل ملز کو ایک ارب 40 کروڑ روپے کے نقصان ہوا ہے، وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کا کیا مستقبل ہے، مل بند پڑی ہے، اراضی پر قبضے ہو رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی پروا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں