26

پاکستان اورقازقستان کے تعلقات بڑھانے کیلئے سیمینار ہونگے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے پہلے مرحلہ میں بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطوں کیلئے زوم اور ورچیوئل سیمینار ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں وفود کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ یہ بات قا زقستان کے سفیر یرژان کسٹافن (Yerzhan Kistafin) نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس ا ینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ قا ز ق ستان لینڈ لاکڈ وسط ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس کو اِس پورے علاقے سے تجارت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قازقستان میں 300ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ کاروباری آسانیوں کے انڈکس میں بھی اِس کی پوزیشن بہت بہتر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں