47

پاکستان اورویتنام کے تاجروں کے درمیان رابطوں کی ضرورت ہے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیرمسٹر نگیوین ٹائن پونگ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے صدر سے کہا کہ وہ انھیں ویتنام سے تجارت کرنے کے خواہاں تاجروں کی فہرست مہیا کریں تاکہ اُن کے ویتنام کے تاجروں سے رابطے کرائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں