فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے کاروباری افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیرواڈامنشو ایرا نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران بتائی۔ اس موقع پر سینئر نائب صد رڈاکٹر سجاد ارشد بھی موجود تھے۔ جاپانی سفیر نے بتایا کہ اُن کا ملک پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے جبکہ جائیکا کے تعاون سے فیصل آباد میں فراہمی اور نکاس آب کے کئی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور اِن منصوبوں کیلئے قرض کی بجائے گرانٹ ان ایڈ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل تک جاپان کی الیکٹرانکس سے متعلقہ مصنوعات پاکستان میں براہ راست درآمد کی جارہی تھیں مگر پالیسی مشکلات کی وجہ سے اب یہی مصنوعات دوسرے ملکوں کے ذریعے سمگل ہو کر آ رہی ہیں
25