58

پاکستان اور چین بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم

اسلام آباد(بیوروچیف) بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری پر سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ اور چین کے نائب وزیر خارجہ نے کی، سی پیک سمیت بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کا عزم مثالی ہے ، فریقین نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق مشترکہ ورکنگ گروپ کا گزشتہ اجلاس 21 جولائی 2022ء کو منعقد ہوا تھا، سیکرٹری خارجہ نے تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں سی پیک کی اہمیت کا اعادہ کیا، سیکرٹری خارجہ نے دلچسپی رکھنے والے تیسرے فریق کا خیر مقدم کرنے پر بھی زور دیا، فریقین نے صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین نے لوگوں کے لئے سماجی و اقتصادی فوائد کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا، اجلاس میں سی پیک کے بارے میں غلط معلومات پر مبنی مہمات کو مسترد کیا گیا، دونوں فریقین نے غلط معلومات کا مقابلہ کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں