81

پاکستان ریلوے کا مزید 16 ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مالی خسارہ کم کرنے کیلئے مزید 16 ٹرینوں کو نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، مالی طور پر مستحکم پارٹیوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ریلوے انتظامیہ کی طرف سے آئوٹ سورس ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل’ کراچی ایکسپریس’ شالیمار ایکسپریس’ تھل ایکسپریس’ موسیٰ پاک ایکسپریس’ لاثانی ایکسپریس’ سکھر ایکسپریس’ کوہاٹ ایکسپریس’ چناب ایکسپریس’ ماڑی انڈس’ سمن سرکار ایکسپریس’ ماروی ایکسپریس’ شاہین پسنجر’ نارووال ایکسپریس’ جنڈ پسنجر اور چمن پسنجر ٹرینوں کو ٹھیکہ پر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں