کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ فرحان نے شکوہ بھی کیا کہ انہیں ماضی میں پاکستان ٹیم میں ان کے نمبر پر چانس نہیں ملا، جس طرح دیگر کھلاڑیوں کو ملا ہے، وہ اوپنر ہیں اور پاکستان ٹیم میں بھی اوپنر کھیلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھی پاکستانی ہیں، ڈومیسٹک کھیلتے ہیں، انہیں بھی حق ہے جب موقع ملے تو انہیں ان کے نمبر پر پورا موقع ملے۔ ریجن کی کپتانی کی اور ٹیم چیمپئن بنی اور 4 ڈے کرکٹ میں بھی کپتانی کی اور ٹاپ سکورر رہے تو کپتانی کے بعد میری کارکردگی میں فرق نہیں پڑا لیکن اب پاکستان شاہینز کی کپتانی ملی ہے کوشش ہوگی تسلسل برقرار رکھوں۔
