22

پاکستان عوامی تحریک نے سید عنایت علی شاہ کی حمایت کردی

چنیوٹ(نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک نے این اے 94 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید عنایت علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر د یا۔سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون سے رنگے ہاتھوں کے اقتدار میں آنے کا راستہ روکیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع چنیوٹ کے صدر نذیر فراز تھہیم ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کانفرنس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا پاکستان عوامی تحریک ایک منظم جماعت ہے ہماری کورڈینشن کونسل کا اجلاس ہوا اجس میں تمام امیدواروں کے متعلق گفتگو ہوئی اور مشترکہ فیصلہ ہوا کہ پاکستان عوامی تحریک این اے 94میں پاکستان پیپلز پا ر ٹی کے امیدوار سید عنایت علی شاہ کی سپورٹ کریں گے ہم تمام دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں