26

پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی کو مقدم رکھا

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 123 میاں سجاد مسعود نے کہا ہے کہ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے پاکستان کے عوام حساب لیں گے اور ہم جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک نے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں