22

پاکستان فلاح پارٹی کے احمد وقار مدنی آج فیصل آباد آئیں گے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان فلاح پارٹی کے قائمقام چیئرمین احمد وقار مدنی ایک روزہ تنظیمی دورہ پر آج فیصل آباد آئیں گے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران سے ملاقات، تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیں گے، تنظیمی دورہ کے دوران سابقین انجمن طلبہ اسلام و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملا قاتیں کریں گیاحمد وقار مدنی مرکزی چیئرمین پا کستان فلاح پارٹی ا ما نت علی زیب کی عمرہ ادائیگی کے قائمقام چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیںفیصل آباد آمد پر اپنے پارٹی قائد کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہیں گے پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے بتایا ہے کہ پاکستان فلاح پارٹی کے قائمقام چئیرمین احمد وقار مدنی آئندہ صوبائی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب بھر کا دورہ کررہے ہیں اس سلسلے میں وہ آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گے جہاں وہ تنظیمی معاملات، انتخابات میں حصہ لینے امیدواروں سے ملاقات و پارٹی ٹکٹس کے سلسلے میں اجلاس میں شرکت کریں گے مختلف سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے تنظیمی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور میڈیا سے گفتگو کرکے پاکستان فلاح پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں