39

پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کیلئے تیار ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانا مشن ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔نگران وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستانی برآمدات کو 1000 ارب ڈالرز کرنے کا پلان ہے۔نگران وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان مصر اور شمالی افریقہ کے ممالک کیساتھ باہمی تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ تینوں ممالک میں مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اب زراعت پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں ایکڑ رقبہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے مختص کیا جارہا ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان گندم، سویا بین اور تل سمیت کئی زرعی اجناس پیدا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں