گوجرہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماوامیدواربرائے صوبائی اسمبلی چو ہدری بلال اصغروڑائچ سابق صوبائی وزیراور ا میدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاہے کہ وطن عز یزپاکستان ا س وقت معاشی لحاظ سے نازک تر ین موڑ پر کھڑ اہے مہنگائی کا جن غریب او ر متو سط طبقہ کیلئے وبا ل جان بن چکا ہے پاکستان کا ہر طبقہ حکومت کی نا قص معا شی پالیسیوئوں اور بد نیتی کے پیش نظر بر ی طرح سے متا ثر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چکنمبر 99ج ب میں سابق چیئرمین یونین کو نسل حا جی محمد رمضان پولا،رانا محمد ا صغر ،رانا محمد یٰسین او ر چکنمبر341ج ب میں سابق چیئرمین یو نین کو نسل نیا لاہورچوہدری محمدجاو ید کا ہلوں کی طر ف سے اپنے اعزازمیں منعقدہ تقر یبا ت سے خطاب کر تے ہو ئے کیااس موقع پر مذ کو رہ شخصیات نے اپنے سابقہ گروپ چھوڑ کر چو ہد ر ی بلال اصغروڑائچ اور چوہدری حسام علی وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا۔
48