30

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیراہتمام تعزیتی اجلاس

جھنگ (نامہ نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیراہتمام پشاور پولیس لائنز سانحہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا اور شہیدوں کے لئے قرآن خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی صدر پی ایم اے جھنگ ڈاکٹراعجاز سلطان نے کہا کہ پشاور بم دھماکہ غیر انسانی، گھناؤنا اور انتہائی قابل مذمت ہے۔پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔حکومت پاکستان سانحہ پشاور کی جلد اور ہر پہلو سے تحقیقات کرتے ہوئے ملوث افراد اور ان کے آلہ کاروں کوانصاف کے کٹہرے میں لائے۔ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والی قوتیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر عمر یعقوب، ڈاکٹرسہراب خان، ڈاکٹر بشریٰ نذیر،ڈاکٹر حنا عباس سیال اور دیگر ڈاکٹرزو پیرامیڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں