8

پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر آگے آئے اور آغا جیسے ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں، ہمارے ملک میں بہت باصلاحیت نوجوان ہیں، ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔پاکستانی کک باکسر آغا کلیم نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے میڈلز اور جیتے گئے بیلٹس دکھائے۔ شاہد آفریدی نے آغا کلیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ میرا ہیرو ہے، کامیابی اس کی محنت کا نتیجہ ہے، یہ دنیا میں ہر جگہ گیا اور پاکستان کا نام روشن کیا، اس کیلئے دعائیں کرتے رہیں تاکہ پاکستان کیلئے اور کامیابی سمیٹے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر سے درخواست ہے آگے آئے اور آغا جیسے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرے، ہمارے ملک میں اس جیسے بہت سے باصلاحیت نوجوان ہیں، ملک میں بہت ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں