اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور بھارت کے بیشتر شہروں میں رواں ماہ سے شدید گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے۔عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کیمطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔جبکہ مئی کے آخر میں پاک و ہند میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کیمطابق یورپ میں گرمیاں اور سردیاں مزید خشک ہوں گی۔
47