41

پاکستان نے ملک میں پولیو کیسز کا ذمہ دار افغانستان کو قرار دیدیا

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان نے ملک میں پولیو کیسز کا ذمہ دار افغانستان کو قرار دے دیا۔نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان مسلسل ماحولیاتی نمونے ہماری آبادی میں پھیلا رہا ہے ، ہمارے لئے افغانستان سے ماحولیاتی نمونے آنا خطرے کی علامت ہے ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو پولیو کا مرض لاحق ہو سکتا، جہاں بھی امپیونٹی گیپ ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہماری سینکورنائیز کمپین نہیں ہو رہی۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پہلے انڈرسٹینڈنگ تھی کہ افغانستان اور پاکستان میں کمپین ہو تاکہ وائرس کو روکا جا سکے ، افغانستان کے ساتھ مہم نہ ہونا اور کیسز وائرس آنا ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں