18

پاکستان پیپلزپارٹی ساہیوال میں ڈیروں تک محدود ہوکررہ گئی

ساہیوال(بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ و سٹی تنظیم نے ڈسٹرکٹ ساہیوال میں پا رٹی کا بیڑا ڈبو دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساہیوال کے جیالے منیر احمد نے گفتگو کے دوران کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال میں ڈیروں تک محدود رہ گئی ہیں نہ ہی کوئی سالانہ پارٹی کی جانب سے کنونشن کیا جاتا ہے اور نہ ہی منتھلی کوئی میٹنگ اگر یہی حال رہا تو آنے والے وقتوں میں ڈسٹرکٹ ساہیوال میں پیپلز پارٹی کا نام ختم ہو جائے گا مزید ان کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ ساہیوال میں دو تنظیمیں سٹی ڈسٹرکٹ کام کر رہی ہیں جن کی وجہ سے پرانے پارٹی ورکرزکو بھلا دیا گیا ہے افسوس ہے کہ پیپلز پارٹی مزدور تکے کی جماعت تھی مگر اس کو چودھریوں کے ڈھیروں تک محدود کر دیا گیا ہے میں بحیثیت پارٹی ورکر 25 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں مگر اب میں پارٹی پولیسی سے تھک چکا ہوں میری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاپیل ہیں کی سٹی ڈسٹرکٹ ساہیوال میں نئی قیادت کا انتخاب کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں