18

پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا کے مسائل حل کرے گی

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی ہی سرگودھا کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سرگودھا کے عوام آج جن مسائل سے دو چار ہیں اس کے حل کیلئے صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 75 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری جاوید کمبوہ ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ صرف پاکستان کو متفقہ آئین دیا بلکہ آئندہ عام دنوں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کے دکھ سکھ میں شامل رہتی ہے اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی دی تو انشاء اللہ حلقہ پی پی 75کو مثالی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے چوہدری محمد جاوید نے کہا کہ لوگوں کی محبت اور مختلف برادریوں کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں