55

پاکستان پیپلزپارٹی مخالفین کے ہوش اُڑا دے گی

فیصل آباد( پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار این اے 104چوھدری بشارت علی رندھاوا ِ، امیدوار پی پی 110ماسٹر اشفاق احمدنے کہا کہ قومی انتخابات میں تیر سے شیر کا شکار کریں گے بلا تو غائب ہو گیا بلے والے عوام میں دربدر اور ذلت آمیز نشانات سے دوچار ہوئے اور خود پریشان ہیں کہ اب کیا بنے گا۔لیول پلینگ فیلڈ ملے یا نہ ملے پیپلز پارٹی تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کرے گی عوام تیر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کریں گے۔ہم کسی کے لاڈلے نہیں صرف عوام کے لاڈلہ بننا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے عوام کو الیکشن چاہئیں، صرف نواز شریف کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے باقی جماعتوں کو کیوں نہیں۔پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں قوم کو حیران کن سرپرائز دے گی ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے امیدواران نے اپنے انتخابی حلقہ کی مختلف یونین کانسلز میں ڈور ٹو ڈور کیمپین کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں