57

پاکستان کا پاسپورٹ کمزور ترین ہونے لگا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نوماڈ کیپٹلسٹ کی طاقتور ترین پاسپورٹس کی سالانہ فہرست میں اس سال سوئٹزر لینڈ پہلے نمبر پر آگیا ہے جو گزشتہ برس اس منصب سیایک نمبر پیچھے تھا، کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے پاسپورٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے دوسرے سے پہلے نمبر پر آگیا جس کے پاسپورٹ پر 176ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے،فہرست میں دوسرے نمبر پر آئرلینڈ ہے جس کے پاسپورٹ پر 175ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے۔ تیسرے نمبر پر پرتگال جب کہ چوتھے نمبر پر لگسمبرگ اور فن لینڈ ہیں،متحدہ عرب امارات جو گزشتہ برس طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا اس سال چھٹے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں 199ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کا نمبر 195ہے یعنی کمزور ترین پاسپورٹس میں پانچویں نمبر پر، پاکستانی پاسپورٹ پر 46ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے،کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں