48

پاکستان کا چین سے دفاعی سامان خریدنے کا فیصلہ (اداریہ)

پاکستان کا چین سے35اسٹیلتھ،کے جے500اواکس طیاروں اور ایچ کیو،19میزائل کی خریداری کا اعلان، بلوم برگ کے مطابق چینی کمپنی شنپانگ ائر کرافٹ کارپوریشن کے ساتھ کیا گیا ہے۔اس کمپنی کا تیار کردہ J-35ژومائی ائر شور2024میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ طیارہ دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ K-J500 اواکس طیارہ اپنے کمپکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نہ صرف مضبوط کرے گا بلکہ علاقائی جھڑپوں میں زیادہ لچک بھی فراہم کرے گا اسی طرح ایچ کیو19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا بلوم برگ کے مطابق پاکستانی حکومت کے اعلان کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ہوا ہے پاکستان نے جمعہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے چین سے 40جدید 35پانچویں جنریشن اسٹیتھ لڑاکا طیاروں، کے جے 500 اواکس فضائی نگرانی کے طیاروں اور ایچ کیو 19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا اعلان کیا ہے، اگرچہ چینی وزارت دفاع نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن شنیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے شیئرز شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں 10فی صد کی یومیہ حد تک بڑھے اسی طرح ایرواسپیس نینوالیکٹرانک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے شیئرز میں 15فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ تیزی سے گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جب پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس کے چینی ساختہ جے 10 سی طیاروں نے پاک بھارت جھڑپ میں چھ بھارتی طیاروں جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھا کو گرایا۔ یہ معاہدہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے، جے35 کی خریداری کا فیصلہ پاکستان کی فضائیہ کو جدید بنانے اور بھارت کے مقابلے میں تکنیکی برتری حاصل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے 10سی کی حالیہ کارکردگی نے چینی ہتھیاروں کی ساکھ کو عالمی سطح پر تقویت دی جس سے پاکستان کا جے35 جیسے جدید ہتھیاروں پر اعتماد بڑھا علاقائی حرکیات بھی تبدیل ہو رہی ہیں انڈونیشیا جو ماضی میں امریکی اور روسی طیاروں پر انحصار کرتا تھا اب چین کے جے 10 لڑاکا طیاروں کی پیشکش پر غور کر رہا ہے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت نے پہلے چین سے ہتھیار اور فضائی نگرانی کے نطام خریدے ہیں لیکن لڑاکا طیاروں کی خریداری ایک نیا قدم ہو گا بیجنگ نے دسمبر میں اپنے جدید ایفیٹس اسالٹ شپ کے آغاز سے عالمی برادری کو حیران کیا، جسے دنیا کا سب سے بڑا اس قسم کا جہاز سمجھا جاتا ہے اس طرح گزشتہ سال چینی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو مبینہ طور پر چھٹی جنریشن لڑاکا طیارے کی آزمائشی پرواز کی تھی جس نے چینی دفاعی اسٹاکس میں تیزی کو مزید ہوا دی پاکستان کا چین سے دفاعی سازوسامان خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد جب بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اس کے جواب میں پاکستان نے صرف چند گھنٹوں کے اندر اندر بھارت کا طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا جس پر پوری دنیا میں پاکستانی شاہینوں اور بہادر افواج بشمول بحریہ کی بہترین کارکردگی کی دھوم مچ گئی صرف چند گھنٹوں کی جنگ میں پاکستان نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ بلاشبہ قابل تعریف ہیں پاکستان کے عظیم دوست ملک کے چین کے تیارکردہ دفاعی نظام اور جے10 طیاروں کی حیران کن کارکردگی سے چین کے دفاعی سازوسامان پر پاکستان سمیت متعدد دیگر ممالک کا اعتماد بڑھا ہے اسی تناظر میں پاکستان نے چینی کمپنی شنیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے ساتھ ائرکرافٹ اور ایچ کیو میزائل کی خریداری کا فیصلہ کیا جس کا بڑا مقصد فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے جبکہ دشمن پر فضائی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سرحدوں کے اندر گھس کر ان کے دفاعی نظام کو نشانہ بنانا ہے چینی ساختہ ہتھیاروں کی بہترین کارکردگی کے جو نتائج سامنے آئے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے پاکستان کا چین سے مزید دفاعی سامان خریدنے کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے پاکستان کو حق ہے کہ وہ اپنا دفاع ہر لحاظ سے مضبوط بنائے اور موجودہ حکومت اپنی افواج کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے جو اچھی بات ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے چین کے علاوہ بھی دیگر ترقی یافتہ ملکوں سے بھی جدید ہتھیار اور دفاعی سامان خریدنے میں دیر نہ کرے تاکہ ہم جدید دنیا کی طرح دفاعی قوت بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں